رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران گندم کی برآمدات1.12ملین ٹن تک بڑھ گئیں


رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران گندم کی برآمدات1.12ملین ٹن تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران صرف3 ہزار937 ٹن گندم برآمد کی گئی تھی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کیلئے گندم کا برآمدی ہدف1.4 ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے اور مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران 1.12 ملین ٹن گندم برآمد کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں گندم کی برآمدات سے 222 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گذشتہ ملای سال میں جولائی تا مئی کے دوران صرف ایک ملین ڈالرکی گندم برآمد کی گئی تھی۔